ملک ریاض کے چھوٹے بھائی ملک رضا انتقال کرگئے

ہم نیوز  |  Mar 03, 2024

چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کے چھوٹے بھائی ملک رضا راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔

بحریہ ٹاؤن کے سی ای او احمد علی ریاض ملک کے چچا ملک رضا جمعہ کو انتقال کر گئے۔ انکی نمازِ جنازہ گزشتہ روز جامع مسجد سفاری تھری بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

بحریہ ٹاون کے تمام اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم

نمازِ جنازہ میں ملک بھر سے کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More