انوار الحق کاکڑ نے وزیر اعظم ہائوس خالی کر دیا ، منسٹر انکلیو منتقل

ہم نیوز  |  Mar 03, 2024

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کر دیا۔

قومی اسمبلی آج نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔ وزیراعظم کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی شہباز شریف جبکہ  اپوزیشن کی طرف سے عمر ایوب امیدوار ہونگے۔

ذرائع کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری 4 مارچ کو ہو گی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نو منتخب وزیر اعظم سے حلف لیں گے۔

انوارالحق کاکڑ نے ارومچی کی تاریخی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی

وزیراعظم کے انتخاب سے قبل نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس کو خالی کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انوارالحق کاکڑ وزیراعظم ہاؤس سے منسٹر انکلیو منتقل ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More