سیکیورٹی فورسزکاکرک میں خفیہ اطلا ع پرآپریشن، تین دہشتگرد ہلاک، چار زخمی

ہم نیوز  |  Mar 02, 2024

بلوچستان کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجہ میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہوئے، دہشت گردوں کےقبضےسےاسلحہ اوردھماکاخیزموادبرآمد کر لیا گیا۔

کراچی میں دوکھرب کی سرکاری ونیم سرکاری اراضی کی جعلی منتقلی کا انکشاف

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہلاک و زخمی دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سینیٹائزیشن آپریشن کیا، مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More