کیا عثمان طارق کا ایکشن قانونی ہے؟

ہم نیوز  |  Mar 02, 2024

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرنے والے عثمان طارق کے بالنگ ایکشن پر متعدد شائقین  کی جانب سے سوال اٹھا دیا گیا۔

فینز کا کہنا ہے کہ عثمان طارق بالنگ کروانے سے قبل تھوڑا رُک جاتے ہیں کیا یہ ایکشن لیگل ہے؟ جس پر سابق کرکٹر محمد حفیظ نے بتایا ہے کہ انکا بالنگ ایکشن آئی سی سی کے قانون 42.2 کے مطابق قانونی ہے۔

اس قانون میں بتایا گیا ہے کہ بالر بال کروانے سے قبل رُک سکتا ہے اگر وہ اسکے بالنگ ایکشن کا حصہ ہو تو لیکن اگر امپائر کو لگے کہ وہ بیٹر کو دھوکا دینے کیلئے یہ کررہا ہے تو وہ اس گیند کو ڈیڈ بال قرار دیتا ہے۔

حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ اسپنر اپنا ہاتھ 15 ڈگری تک بینڈ کرسکتا ہے لیکن عثمان ہاتھ محض 12 ڈگری تک جاتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی اسپنر روی ایشون بھی بالنگ میں تھوڑا رک کر بال کرواتے ہیں جو کہ لیگل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More