زیادہ جانور پالنے کی بجائے بچہ گود لے لیں، بشریٰ انصاری

ہم نیوز  |  Mar 02, 2024

سینئر اداکارہ بشری انصاری کا کہنا ہے کہ زیادہ تعداد میں جانور پالنے سے اچھا ہے کہ انسان یتیم بچے کی پرورش کرلے۔

حال ہی میں بشری انصاری نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ساتھی فنکاروں کا ذکر کیا جو بے اولاد ہیں یا پھر جو شادی نہیں کرنا چاہتے لیکن والدین کی ذمہ داریاں نبھانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جنہیں پالتوں جانوروں کا شوق ہے تو وہ 1 یا 2 کتے بلی پال لیں اور اگر پھر بھی مزید کی خواہش ہو تو کسی یتیم مسکین بچوں کو گود لے لیں۔

اداکارہ نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر زیادہ تعداد میں جانوروں کے بجائے کسی بچے کو گود لیں گے تو کم از کم وہ بچہ 4 یا 5 برس کی عمر میں آپ کو سلام تو کرے گا۔

انہوں نے معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ پالتو جانوروں پر اپنی کمائی اور محنت صرف کرنے سے بہتر ہے کہ اولاد گود لے لی جائے جس سے انسانی زندگی کا بھی بھلا ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More