دھاندلی کیخلاف احتجاج ، لاہور میں پی ٹی آئی رہنما شہزاد فاروق اور متعدد کارکن گرفتار

ہم نیوز  |  Mar 02, 2024

انتخابات میں دھاندلی کیخلاف احتجاج کے دوران لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد فاروق کو گرفتار کر لیا۔

لاہور میں جی پی او چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے ، پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا۔

شیر افضل مروت اور علی محمد خان کا عمران خان کا ماسک پہن کر قومی اسمبلی میں احتجاج

دوسری جانب مبینہ دھاندلی کے خلاف راولپنڈی میں بھی پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے ، مختلف حلقوں کے امیدوار، پی ٹی آئی کارکنان اور  راولپنڈی کی قیادت لیاقت باغ پہنچ گئی ہے ، کارکنان نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف نعرے لگائے۔

پی ٹی آئی کارکنان براستہ مری روڈ ریلی کی صورت میں اسلام آباد ڈی چوک جائیں گے ، لیاقت باغ مری روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More