صدارتی انتخاب ، آصف زرداری اور محمود اچکزئی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

ہم نیوز  |  Mar 02, 2024

 صدارتی انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود اچکزئی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

آصف زرداری کے کاغذات پی پی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے پریذائیڈنگ افسراورچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق کے پاس جمع کروائے۔

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ افسران مقرر کردئیے

آصف زرداری صدارت کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ اُن کے تجویز کنندہ بلاول بھٹو زرداری، اورفاروق ایچ نائیک تائید کنندہ ہیں۔

صدارتی امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو دوپہر ایک بجے آویزاں کی جائے گی جبکہ 9 مارچ کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہو گی۔

الیکشن کے بعد اب وزیراعظم اور صدر کا انتخاب کیسے ہوگا؟

واضح رہے کہ آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسرچیف الیکشن کمشنرہوتا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More