وزارت عظمیٰ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع

ہم نیوز  |  Mar 02, 2024

پاکستان کے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی اسحاق ڈار، خورشید شاہ اور طارق بشیر چیمہ نے جمع کروائے، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ 7 تجویز کنندہ اور 7 افراد تائید کنندہ ہیں۔

سرفراز بگٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

وزیراعظم کے انتخابات کیلئے سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی اسد قیصر،علی محمد خان،عامر ڈوگر اورجنید اکبر نے جمع کروائے۔

وزارت عظمی کے لئے قومی اسمبلی میں کل ن لیگ کے شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More