سیالکوٹ، کوسٹر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق شوہر زخمی

اے پی پی  |  Mar 02, 2024

سیالکوٹ۔2مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ میں کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ ڈسکہ روڈ پر چنا سپورٹس کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر مار دی،

کوسٹر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 45 سالہ سائرہ زوجہ شوکت علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا 48 سالہ شوہر شوکت شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کا شکار دونوں میاں بیوی کا تعلق سمبڑیال سے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More