سنی اتحاد کونسل نے محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا

ہم نیوز  |  Mar 02, 2024

سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کے لیے پیغام جاری کیا ہے کہ وہ محمود اچکزئی کی حمایت کریں۔

الیکشن کمیشن کا صدارتی الیکشن 9 مارچ کو کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر رکھا ہے جس کیلئے کاغذات نامزدگی آج ہفتے کودوپہر 12 بجے سے پہلے جمع کرائے جا سکیں گے ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو صبح 10 بجے اور 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کا اشارہ دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More