تحریک انصاف کا احتجاج ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ، سکیورٹی بڑھا دی گئی

ہم نیوز  |  Mar 02, 2024

عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور دفعہ 144 نافذ العمل رہے گی۔ اس حوالے س گشت بڑھا تے ہوئے شہر کے ناکہ پوائنٹس پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا احتجاج روکنے کیلئے خندقوں کی کھدائی

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سی ٹی ڈی کے خصوصی دستوں کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ شہری دوران سفر ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں او چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایف نائن پارک کی طرف ٹریفک کارش ہوسکتا ہے اس لیے شہری اس جانب غیرضروری سفرسے گریز کریں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More