بارڈرسکیورٹی فورسز کی سیف السلام 12 مشقیں جاری ہیں ، سعودی وزارت داخلہ

اے پی پی  |  Mar 02, 2024

جدہ۔2مارچ (اے پی پی):سعودی وزارت داخلہ اور بارڈرسکیورٹی فورسز کی مشقیں ’سیف السلام 12‘ مشرقی ریجن میں جاری ہیں۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی علاقے کے شاہ خالد ملٹری سٹی میں مشترکہ مشقیں کی جارہی ہیں جس میں بارڈرسکیورٹی فورسز کے متعدد دستے شرکت کررہے ہیں۔

سرحدی محافظ فورس اور عسکری دستوں کی مشترکہ مشقوں کا مقصد باہمی صلاحیتوں کو ابھارنا ہے تاکہ مختلف نوعیت کے چیلنجز سے مذکورہ فورسز بخوبی نمٹ سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More