سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے گھر بیٹی کی پیدائش

ہم نیوز  |  Mar 02, 2024

راولپنڈی: پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بیٹی کے باپ بن گئے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر اور راولپنڈی ایکسپریس کہلائے جانے والے شعیب اختر نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کر دی۔

شعیب اختر نے شیئر کردہ تصویر پر لکھا کہ میکائل اور مجدد کو اب ایک بہن مل گئی ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک پیاری سی بیٹی سے نوازا ہے۔

انہوں نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ان کے ہاں نور علی اختر کی پیدائش عین جمعہ کے وقت 19 شعبان المعظم، یکم مارچ کو ہوئی ہے۔ شعیب اختر نے اپنے مداحوں سے دُعائیں کرنے کی بھی اپیل کی۔

 

A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)

یہ بھی پڑھیں: حسن علی پی ایس ایل میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بالر بن گئے

واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب اختر کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش جولائی 2019 اور پہلے بیٹے کی پیدائش نومبر 2016 میں ہوئی تھی۔

شعیب اختر کو بیٹی کی پیدائش پر ان کے مداحوں، کھلاڑیوں اور شوبز شخصیات نے مبارک باد دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More