آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا ماحولیاتی، سماجی اور نظم و نسق پالیسی کا اعلان پائیداری کی جانب اہم قدم

اے پی پی  |  Mar 01, 2024

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے اپنی ماحولیاتی، سماجی اور نظم و نسق (ای ایس جی) پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پائیداری کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے۔

او جی ڈی سی ایل اعلامیہ کے مطابق ای ایس جی عوامل میں شفافیت اور جوابدہی کے لیے سرمایہ کاروں اور سٹیک ہولڈرز کی بڑھتی ہوئی مانگ کے جواب میں او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 27 فروری 2024 کو اپنا جامع ای ایس جی پالیسی بیان جاری کیا۔ او جی ڈی سی ایل کی ای ایس جی پالیسی ماحولیاتی ذمہ داری، سماجی ذمہ داری اور کارپوریٹ گورننس کے موثر طریقوں کے لیے کمپنی کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

ان اصولوں کو اپناتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کا مقصد پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ قدر پیدا کرنا ہے۔ پالیسی ماحولیاتی اثرات کے انتظام، سماجی شمولیت کو فروغ دینے اور کارپوریٹ گورننس کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے او جی ڈی سی ایل کے سٹریٹجک نقطہ نظر کا خاکہ پیش کرتی ہے۔

او جی ڈی سی ایل ای ایس جی پالیسی کو پائیداری کے مزید طریقوں کو اپنانے اور ایک ذمہ دار ادارہ بننے کے لیے اہم قدم کے طور پر دیکھتا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کی ای ایس جی پالیسی بین الاقوامی بہترین طریقوں سے ہم آہنگ ہے اور کمپنی کی شفافیت، دیانتداری اور اخلاقی طرز عمل کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More