قومی اسمبلی ہال کو صدارتی اور سینیٹ انتخاب میں بطور پولنگ سٹیشن استعمال کرنے کی اجازت دینے کی قرار داد منظور

اے پی پی  |  Mar 01, 2024

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی ہال کو صدارتی اور سینیٹ کے انتخاب میں بطور پولنگ سٹیشن استعمال کرنے کی اجازت دینے کی قرار داد قومی اسمبلی نے منظور کر لی۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں سیّد نوید قمر نے ایوان میں تحریک پیش کی کہ 9 مارچ کو صدر کے انتخاب اور 14 مارچ کو سینیٹ کے انتخابات کے لئے قومی اسمبلی ہال کو بطور پولنگ سٹیشن استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ ڈپٹی سپیکر سیّد غلام مصطفی شاہ نے تحریک ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More