بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟

ہم نیوز  |  Mar 01, 2024

بیشتر اسلامی ممالک میں پہلا رمضان 11 مارچ کو ہونے کے زیادہ امکانات ہیں لہٰذا اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی ممالک میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوں گے اور شہادتیں جمع کی جائے گی لیکن کیا اس دن چاند نظر آجائے گا اور پہلا رمضان 11 مارچ کو ہوگا؟

ماہرین فلکیات اس حوالے سے بتاتے ہیں کہ اس دن مرکزی کنکشن صبح 9 بجے ہوگا اس حساب سے 10 مارچ کو زیادہ تر اسلامی ممالک میں سورج کے غروب ہونے کے بعد ہی چاند کے نمودار ہونے کی امید ہے۔

ابن طارق، ووتھرنگھم، ماؤنڈر، پروین اور الیاس جیسے مشہور ماہرین فلکیات اس بات پر متفق ہیں کہ 10 مارچ پورے عرب اور اسلامی دنیا میں چاند کو آنکھ یا دوربین سے نہیں دیکھا جا سکتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More