اسلام آباد،سینٹ کی خالی ہونے والی 6 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر تعینات کردیے

اے پی پی  |  Mar 01, 2024

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):سینٹ کی خالی ہونے والی 6 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کردی ۔جمعے کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق سے خالی ہونے والی سینٹ کی ایک نشست پر الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے سپیشل سیکرٹری ظفر اقبال حسین،سندھ سے دو خالی نشستوں پر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ اور بلوچستان سے خالی 3 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کردیا ہے۔یہاں پولنگ 14 مارچ کو ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More