مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کے 22 ویں سپیکر منتخب

اے پی پی  |  Mar 01, 2024

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):مسلم لیگ( ن) اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار سردار ایاز صادق 199 ووٹ لے کر سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔ سبکدوش ہونے والے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ان سے رکنیت کا حلف لیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں نئے سپیکر کے انتخاب کےلیے پولنگ ہوئی۔ پولنگ کا عمل 11 بجے سے نماز جمعہ کے بعد تک جاری رہا جس کے بعد سیکرٹری قومی اسمبلی نے دیگر عملے کے ساتھ پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کی۔کل 291 ممبران نے حق رائے دہی استعمال کیا

،ایک ووٹ مسترد ہوا۔ سردار ایاز صادق نے 199 ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کئے۔گنتی کے بعد اتحادی جماعتوں کے ارکان نے سردار ایاز صادق کو مبارکباد دی۔بعدازاں نومنتخب سپیکر سردار ایاز صادق اپنے حریف سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک عامر ڈوگر کی نشست پر گئے اور جمہوری عمل کا حصہ بننے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ایاز صادق قومی اسمبلی کے 22 ویں سپیکر منتخب ہوئے ہیں ۔وہ اس سے قبل 2013 سے 2018 تک بھی سپیکر قومی اسمبلی رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More