تمام ارکان پارلیمان کو پارلیمینٹ کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے،راجہ پرویز اشرف

اے پی پی  |  Mar 01, 2024

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ تمام ارکان پارلیمان کو پارلیمینٹ کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان 25 کروڑ عوام کی دانش گاہ ہے اور اس کی عزت اور وقار ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔پارلیمان کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔سپیکر نے کہا کہ ہاؤس کے اندر جوتے لہرانا اور ناشائستہ نعرے بازی پارلیمانی روایات اور رولز کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی لیڈرز کو اپنے ارکان کو اس رویے سے روکنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More