اپنی چوٹوں کے لیے کسی پیشہ ور کے پاس جائیں کیونکہ زخم خود نہیں بھرتے، عمیر جیسوال

ہم نیوز  |  Mar 01, 2024

گلوکار عمیر جیسوال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ذو معنی پیغام شیئر کیا ہے۔

عمیر جیسوال نے نئی پوسٹ میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے امریکی گلوکار اور رائٹر اسٹیو پیری کا ایک قول لکھا کہ جو چوٹ ہم کسی آدمی کو دیتے ہیں وہ ایسی ہونی چاہیے کہ ہمیں اس کے انتقام سے ڈرنے کی ضرورت نہ ہو۔

گانے کا آڈیشن دینے گئی تھی اداکارہ بنا دی گئی، کنزہ ہاشمی

اس قول کے نیچے عمیر جیسوال نے لکھا کہ یہ ٹھیک ہے، چاہے زندگی کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو، لڑتے رہیں اور اہم بات کہ اپنی چوٹوں کے لیے کسی پیشہ ور کے پاس جائیں کیونکہ زخم خود نہیں بھرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گلوکار عمیر جیسوال اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر ہیں ثنا جاوید نے عمیر جیسوال کو چھوڑ کر معروف کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More