ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ میں اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان دکھائی دیتا ہوں، امریکی صدر

اے پی پی  |  Mar 01, 2024

واشنگٹن ۔1مارچ (اے پی پی):امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق وہ اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان دکھائی دیتے ہیں ۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس نے صدر جو بائیڈن کی طبی معائنے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے تحت وہ صدارتی ذمے داریاں پوری کرنے کے اہل ہیں۔اپنے سالانہ طبی معائنے کے حوالے سے مذاق کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ وہ اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان دکھائی دیتے ہیں ۔

وائٹ ہاؤس نےبتایا کہ جوبائیڈن ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملٹری ہسپتال پہنچے جہاں وہ ڈھائی گھنٹے تک موجود رہے، اس سالانہ معائنے میں 20 ڈاکٹروں کی ٹیم شامل تھی۔بعدازاں وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے بعد امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ سال سے کچھ مختلف نہیں ۔ واضح رہے کہ ایک سروے کےمطابق 86 فیصد امریکی عوام کا کہنا ہے کہ بائیڈن دوسری بار صدر بننے کےلیے عمر رسیدہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More