حسن علی پی ایس ایل میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بالر بن گئے

ہم نیوز  |  Mar 01, 2024

فاسٹ باؤلر حسن علی پاکستان سپر لیگ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بالر بن گئے ہیں۔

100وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بالر بننے کا ریکارڈ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران بنایا۔

پی ایس ایل سیزن 9 کے 15ویں میچ میں حسن علی نے اسلام یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز کو آؤٹ کیا تھا جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بالر بن گئے ہیں۔

اسامہ میر نے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا

وہاب ریاض کو پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بالر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، وہ 113 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

ان کے بعد شاہین آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ شاداب خان 83 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More