پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ، ڈیزل کی قیمت برقرار

اردو نیوز  |  Mar 01, 2024

پاکستان میں نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے بدھ کی رات جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق ’پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔‘

اس طرح پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمت کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل فی لیٹر پیٹرول 275 روپے 62 پیسے پر فروخت ہو رہا تھا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ’آئندہ 15 روز تک ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 287 روپے 33 پیسے پر برقرار رہے گی۔‘نوٹی فیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر کیا گیا ہے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More