الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ افسران مقرر کردئیے

ہم نیوز  |  Feb 29, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کے لیے پریزائیڈنگ افسران مقرر کردیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

پنجاب اسمبلی کے لیے الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی پریزائیڈنگ افسر ہوں گے۔ سندھ اسمبلی کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ پریزائیڈنگ افسر ہوں گے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پریزائیڈنگ افسر مقرر کییگئے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے لیے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ پریزائیڈنگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

شہباز شریف سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو بات کرنے کیلئے کہہ سکتے ہیں ، خواجہ آصف

پریزائیڈنگ افسران صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کریں گے اور صدارتی الیکشن کے لیے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کے عمل کی نگرانی کریں گے..

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More