کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز کو شکست دیدی

ہم نیوز  |  Feb 29, 2024

پی ایس ایل کے 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز کو شکست دیدی۔

موٹروے ایم ٹو یکم اور 2 مارچ کو ٹریفک کیلئے بند رہے گی

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا،کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔جیمز وینس37، محمد نواز28 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 3، عقیل حسین اور عثمان طارق نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ، ایک قیدی جاں بحق ،2زخمی

166رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری گیند پر حاصل کیا، شرفانے ردرفورڈ نے 58اورجیسن رائے نے 52 رنز بنائے،حسن علی اور زاہد محمود نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

اس جیت کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے اور کراچی کنگز پانچویں نمبر پر براجمان ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More