موٹروے ایم ٹو یکم اور 2 مارچ کو ٹریفک کیلئے بند رہے گی

ہم نیوز  |  Feb 29, 2024

موٹروے ایم ٹو یکم اور 2 مارچ کو ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ  شیخوپورہ کی حدود میں صبح 10 سے دوپہر 12بجے ٹریفک کو وقفے وقفے سے چلایا جائے گا۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی

ایم 2پر شیخوپورہ کے قریب15منٹ تک ٹریفک کو دونوں جانب سے روک دیا جائے گا ،انسٹالیشن 6 فیز میں مکمل ہو گی ، ہر فیز میں ٹریفک 15 سے 20 منٹ تک بند رہے گی۔

ترجمان کے مطابق 220کےوی الیکٹریسٹی وائر انسٹالیشن کے دوران 2 پیٹرولنگ گاڑیاں موجود رہیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More