نیوزی لینڈ نے حماس کو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے دیا

اردو نیوز  |  Feb 29, 2024

نیوزی لینڈ اُن مغربی ممالک میں سے ایک بن گیا ہے جنہوں نے سب سے آخر میں حماس کو ’دہشت گرد تنظیم‘ کے طور پر نامزد کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ ’سات اکتوبر کے حملوں نے اس تصوّر کو توڑ دیا ہے کہ اس کے سیاسی اور عسکری ونگز الگ کیے جا سکتے ہیں۔‘

نیوزی لینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ ’مجموعی طور پر تنظیم ان خوفناک دہشتگرد حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔‘نیوزی لینڈ نے اپنے ملک میں حماس کے اثاثوں کو منجمد کرنے اور اسے کسی قسم کی معاونت فراہم کرنے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More