ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 3.6 ریکارڈ

اے پی پی  |  Feb 29, 2024

اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) کے مطابق جمعرات کو شام 5 بج کر 58 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز گلگت سے 56 کلومیٹر جنوب مغرب میں 45 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More