ففتھ جنریشن والی دھاندلی ہوئی ، مینڈیٹ چوری کرکے پارلیمان میں نہیں آنا چاہئے ، بیرسٹر گوہر

ہم نیوز  |  Feb 29, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو مس کر رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ ففتھ جنریشن والی دھاندلی ہوئی ہے کسی کا مینڈیٹ چوری کر کے پارلیمان میں نہیں آنا چاہیے۔ پارلیمان میں صرف وہ لوگ جائیں جو لوگوں کے مینڈیٹ پر آئے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کر دیے، عمر ایوب

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو مس کر رہے ہیں ،ہم عوام سے اپنے قیدیوں کو رہا کروانے کا وعدہ کر کے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی چیز میں کوئی رکاوٹ نہیں بننا چاہتے ،عوام کی خدمت کریں گے اور ان کی ترجمانی کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More