ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ، اسٹاک ایکسچینج 64 ہزار کی حد عبور کر گیا

ہم نیوز  |  Feb 29, 2024

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی ، اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد  ڈالر 279 روپے کا ہو گیا۔

گرشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 279 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر مزید سستا ، اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 819 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 64 ہزار 532 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More