توانائی کے شعبے میں 50 ہزار آسامیاں پیدا کی جائیں گی، سعودی وزیر شہزادہ عبدالعزیز

اے پی پی  |  Feb 29, 2024

ریاض۔29فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں 50 ہزار آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔اخبار 24 کے مطابق وزیر توانائی نے ریاض کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ولی عہد کی زیر سرپرستی منعقد ہونے والی کانفرنس ’ ہیومن کیپبلیٹی انیشیٹو‘ ( انسانی صلاحتیوں کو ابھارنے کے لیے مہم )سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں 75 فیصد سعودائزیشن کے قانون پرعمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا کہ مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کے مطابق توانائی کے شعبے میں خواتین کو باختیار بنانا مملکت کے قائدین کی اولین ترجیح ہے، مملکت میں اس شعبے میں خواتین کی شراکت 15 فیصد ہے جس میں مزید اضافے کی گنجائش ہے۔انہوں نےکہا کہ خواتین کے اہم کردار کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، مملکت میں خواتین کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مملکت میں دو بنیادی ضوابط کو مقدم رکھا جارہا ہے جن میں نوجوان اور خواتین کو بااختیاربناناہے اس کے علاوہ کوئی تیسرا اصول سامنے نہیں۔کانفرنس میں وزیر توانائی نے مملکت کی سطح پر پہلے اعلیٰ سطح کے کالج ’کابسارک‘ ( پبلک پالیسیزہائیر سٹڈیز کالج) کے قیام کا اعلان کیا جونہ صرف مملکت بلکہ خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا اعلی ٰترین کالج ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More