ہنڈراس میں 2بسوں میں تصادم سے 17افراد ہلاک

اے پی پی  |  Feb 29, 2024

ٹیگوسی گالپا۔29فروری (اے پی پی):وسطی امریکی ملک ہنڈراس کی میونسپیلٹی سان جوان اوپوا میں 2بسوں میں تصادم سے 17افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام نےبتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ایک بس ایگوا کلینٹا سے امریکا جانے والے تارکین وطن کو اتارنے کے بعد واپس آرہی تھی جبکہ دوسری لیمپیرا-سانتا روزا روٹ پر جارہی تھیکہ اس دوران دونوں بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 17افراد ہلاک ہو گئے۔

مسلح افواج نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر بتایا کہ فوجی اور فائر فائٹرز متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ہنڈراس کی صدر ژیو مارا کاسٹرو نے متاثرہ افراد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور متعلقہ ٹیموں اور ایجنسیوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More