مدینہ منورہ،الحرمین الشریفین انتظامیہ کا اجلاس،رمضان المبارک میں زائرین کو سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا

اے پی پی  |  Feb 29, 2024

مدینہ منورہ۔29فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی الحرمین الشریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس نے مسجد نبوی میں رمضان المبارک کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی میں اپنے دفتر میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شیخ عبد الرحمٰن السدیس نے دینی رہنمائوں اور اداروں کے سربراہوں کی موجودگی میں اس بات پر زور دیا کہ زائرین مسجد نبوی کے لیے دینی آگاہی، علمی دروس اور دیگر خدمات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے دینی رہنمائوں کو تاکید کی کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خواہش کے مطابق زائرین مسجد نبوی کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک منصوبہ خدمات فراہم کرنے والے تمام اداروں میں ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی پر مبنی ہے جن میں سرفہرست مدینہ منورہ گورنریٹ، سکیورٹی ادارے اور خدمات کے دیگر حکومتی ادارے ہیں جو ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے۔واضح رہے کہ مسجد نبوی میں زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے منصوبے کا آئندہ ہفتے اعلان ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More