مریم نواز کی ہیلتھ کارڈ کوری ڈیزائن کر کے جلد فعال کرنے کی ہدایت

ہم نیوز  |  Feb 28, 2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ کارڈ کوری ڈیزائن کر کے جلد فعال کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں سرکاری اسپتالوں کی ایمر جنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کیا گیا۔ اجلاس میں ادویات کی ہوم ڈیلیوری یکم مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیر اعلی پنجاب نے پیتھالوجی لیب سٹم میں بہتری کیلیے تجاویز طلب کر لیں۔

صدارتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن میں تیاریاں شروع

اجلاس میں سرکاری اسپتالوں کیلیے سینٹرل پیتھالوجی لیب بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں صوبے کے 3 اصلاح میں میڈیکل سٹی بنانے کیلیے سفارشات اور تجاویز طلب کی گئیں۔

مریم نواز نے اس موقع پر صوبے بھر میں خالی ،متروک اور بند پڑے اسپتالوں کی عمارتوں کی فہرست طلب کی۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ مفت ادویات عوام کا حق ہے، ادویات دینے کا عہد پورا کریں گے، پسماندہ اور دور دراز شہروں کے لوگوں کا بھی طبی سہولتوں پر پورا حق ہے۔

جتنی میں حکومتی ارکان کی وزیر اعلی ٰہوں، اتنی ہی آپ کی بھی ہوں، مریم نواز

انکا کہنا تھا کہ عوام کو طبی سہولتیں دینا کوئی احسان نہیں ، احسان کرنے والا رویہ بدلنا ہوگا، ہیلتھ کارڈ کوری ڈیزائین کر کے جلد فعال کر دیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے بڑے اسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کر لی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More