شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، چھ دہشت گرد جہنم واصل، ایک جوان زخمی ہوگیا، آئی ایس پی آر

اے پی پی  |  Feb 28, 2024

راولپنڈی ۔28فروری (اے پی پی):شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں چھ دہشت گرد جہنم واصل کردیئے جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 28 فروری 2024 کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔آپریشن کے دوران، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چھ دہشت گرد ہلاک، جبکہ ایک جوان زخمی ہو گیا۔

مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ مارے جانے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ، بھتہ خوری اور اغوا کی متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینٹائزیشن کا عمل جاری ہے۔ علاقے کے عوام نے اس کارروائی کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی پوری حمایت کا اظہار کیا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More