پاکستان سپر لیگ کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر165 رنز بنائے۔
اس وقت ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
اب سے کچھ دیر پہلے تک اسلام آباد یونائیٹڈ نے 13 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنائے ہیں۔
کولن منرو اور آغا سلمان وکٹ پر موجود ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 11ویں اوور کی تیسری گیند پر گری۔
الیکس ہیلزنے 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، وہ اپنی نصف سینچری مکمل کرنے کی کوشش میں حسن علی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ سے آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی اننگز
کراچی کنگز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ٹیم کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب ٹم سیفرٹ دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر صرف آٹھ رنز بنا کر لمبی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
لیوس ڈی پلوئے 15 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آغا سلمان کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
ٹم سیفرٹ اور شعیب ملک اچھی کارگردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ شعیب ملک چھ جبکہ ٹم سیفرٹ صرف آٹھ رنزبنا کر چلتے بنے۔
محمد نواز صرف چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پانچویں اور ساتویں نمبر کے بیٹرز کیرون پولارڈ اور عرفان خان پچ پر اترے اور کھیل کو 20ویں اور تک پہنچایا۔
دونوں بلے بازوں کی عمدہ کارگردگی نے جہاں گرتی وکٹوں کے آگے بند باندھا وہیں 75 رنز کی مشترکہ پارٹنر شپ نے ٹیم کے مجموعی 165 رنز بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
کیرون پولارڈ 48 اور عرفان خان 27 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
Solid partnership between Irfan Niazi and Kieron Pollard helped us put a good total on board
Over to our bowlers #YehHaiKarachi | #HBLPSL9 | #KKvIU pic.twitter.com/60Lqhesfjz
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 28, 2024
اسلام آباد یونائیٹد کی طرف سے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغا سلمان اور حنین شاہ ایک ایک وکٹ سمیٹنے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں کراچی میں کھیلے جانے والا یہ پہلا میچ ہے۔
اس سے قبل پی ایس ایل کے پہلے 14 میچز لاہور اور ملتان کے سٹیڈیمز میں کھیلے گئے تھے۔
کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں۔
پی ایس ایل کے رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں آج پہلی مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔
کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ کراچی لاہور قلندرز سے دو اور پشاور زلمی سے ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک صرف لاہور قلندرز سے ایک میچ جیتا ہے۔ پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے ساتھ کھیلے گئے میچزمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کا سامنا رہا ہے یوں پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
کراچی کنگز کا سکواڈ
شان مسعود(کپتان)، ٹم سیفرٹ، لیوس ڈی پلوئے، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، محمد عرفان خان، حسن علی، میر حمزہ، تبریز شمسی اور محمد عارف خان ٹیم کا حصہ ہیں
اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکواڈ
الیکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان(کپتان)، اعظم خان، جارڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ اور رومان رئیس سکواڈ میں شامل ہیں۔