جتنی میں حکومتی ارکان کی وزیر اعلی ٰہوں، اتنی ہی آپ کی بھی ہوں، مریم نواز

ہم نیوز  |  Feb 28, 2024

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خود چل کر اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد خان کی نشست پر گئیں اور خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا۔

مریم نوازنے اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد خان سے کہا کہ اس دن بھی چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے، آج یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔ انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہ ہوسکی۔

انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا

انکا  کہنا تھا کہ حلف برداری کے وقت بھی چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے،آج یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔ جتنی میں حکومتی ارکان کی وزیر اعلی ٰہوں، اتنی ہی آپ کی بھی ہوں۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنما رانا آفتاب احمد خان نے آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دن کوئی جگہ بتا دی جاتی تو ہم آ جاتے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے اس دن لوگوں کو آپ کے پیچھے بھیجا،میں نے پوری کوشش کی کہ آپ اس عمل میں شریک ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More