قومی اسمبلی ہال میں نومنتخب اراکین کو نشستیں الاٹ

ہم نیوز  |  Feb 28, 2024

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی ہال میں نومنتخب اراکین کو نشستیں الاٹ کر دی گئیں،حکومتی بنچز پر قائد ایوان کیساتھ پہلی نشست سابق وزیر اعظم نواز شریف کو الاٹ کی گئی ،حکومتی بنچز پرنواز شریف کیساتھ شہباز شریف اور خواجہ آصف کو بھی نشست الاٹ کی گئی ۔

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، وزیراعظم کیلئے شہبازشریف کے نام کی توثیق

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کوحکومتی بنچز پر پہلی رو میں نشستیں الاٹ ہوئیں ،راجہ پرویز اشرف ،خالد مقبول ،علیم خان ،طارق بشیر چیمہ بھی فرنٹ نشستوں پر براجمان ہونگے۔

عمر ایوب کواپوزیشن لیڈر کیساتھ پہلی نشست الاٹ کی گئی ،اسد قیصر ،علی محمد خان ،صاحبزادہ حامد رضا بھی اپوزیشن کے فرنٹ لائن میں بیٹھیں گے،فضل الرحمان ، اختر مینگل اور محمود خان اچکزئی کو بھی اپوزیشن بنچز پر فرنٹ لائن میں نشستیں الاٹ ہوئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More