خاتون جج دھمکی کیس ، عمران خان 3 اپریل کو عدالت طلب

ہم نیوز  |  Feb 28, 2024

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کر لیا۔

کیس کی سماعت سول جج مرید عباس خان نے کی۔ عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کو خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔

احتجاج، توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، اسد عمر، فیصل جاوید مقدمے سے بری

عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر بانیٔ پی ٹی آئی کو 3 اپریل کو پیش کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر وکلاء نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خا کی عدالت پروڈکشن کی درخواست دی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 20 اگست کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More