فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار کی فرانس انٹرنیشنل ایگریکلچر شو میں شرکت، زرعی شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت

اے پی پی  |  Feb 28, 2024

پیرس۔28فروری (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کےسفیر عاصم افتخار احمد نے پیرس میں جاری فرانس انٹرنیشنل ایگریکلچر شو میں شرکت کی جس کا 60ان دنوں واں ایڈیشن جاری ہے۔

پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ کے ٹویٹ کے مطابق سفیر نے زراعت اور لائیو سٹاک کے مختلف پیشہ ور افراد کے ساتھ بات چیت کی اور پاکستان کی وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے وفد سے ملاقاتیں کیں جن کا مقصد زرعی شعبے، لائیو سٹاک کی پیداوار، تحقیق اور خصوصی تربیتی پروگراموں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے متنوع روابط پیدا کرنا تھا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ نصف صدی سے زائد عرصہ سے پیرس انٹرنیشنل ایگریکلچرل شو نہ صرف فرانس بلکہ پوری دنیا میں ایک اہم زرعی تقریب سمجھی جاتی ہے۔ یہ شو فرانس اور اس کے مختلف علاقوں سمیت باقی دنیا سے زرعی مصنوعات اور خدمات ،لائیو سٹاک کی پیداوار اور اس کے متعلق شعبے، فصلوں اور پودوں کے شعبے، باغبانی اور سبزیوں کی کاشت کے شعبہ جات کا بالخصوص اہتمام کرتاہے۔

پیرس انٹرنیشنل ایگریکلچر شو 24 فروری سے 3 مارچ 2024 تک پیرس ایکسپو پورٹ ڈی ورسیلز میں منعقد ہو رہا ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More