سعودی عرب،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یوکرینی صدر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

اے پی پی  |  Feb 28, 2024

ریاض ۔28فروری (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا ۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں باضابطہ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سعودی عرب اور یوکرین کے درمیان تعلقات کے علاوہ یوکرین و روسی بحران کےحوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی صدر کو یقین دلایا کہ مملکت کی جانب سے بحران کو حل کرنے اور امن کے حصول کو یقینی بنانے کےلیے عالمی سطح پر کوششیں جاری ر کھی جائیں گی ۔

یوکرینی صدر نے بحران کے حل کے حوالے سے سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے قائدین مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More