نائیجیریا ، زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے سے 6افراد ہلاک، 20زخمی

اے پی پی  |  Feb 28, 2024

ابوجا۔28فروری (اے پی پی):نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست انامبرا کی مارکیٹ میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے سے 6افراد ہلاک اور 20زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ یہ واقعہ ریاست کے تجارتی شہر اونیتشا کی اوڈو۔اِگبو مارکیٹ میں پیش آیا جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

انامبرا ریاست کے گورنر چارلس سولوڈو نے صحافیوں کو بتایا کہ اس عمارت کو ایک نجی ڈویلپر نے حکومت کی منظوری کے بغیر تعمیر کیا تھا۔ انہوں نے اس واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے ریاست میں غیر قانونی تعمیرات کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More