نائیجیریا ، کشتی الٹنے سے 4 افراد ہلاک،11 کو زندہ بچالیا گیا

اے پی پی  |  Feb 28, 2024

ابوجا۔28فروری (اے پی پی):نائیجیریا میں کشتی الٹنے کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ شنہو ا کے مطابق لاگوس سٹیٹ واٹر ویز اتھارٹی کے ترجمان ورولا الاکے نے بتایا کہ نائیجیریا کی جنوب مغربی ریاست لاگوس میں پیر کو رات گئے ایک کشتی الٹنے کے بعد کم از کم چار لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 11 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی اصل وجہ کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More