الیکشن نتائج ریاضی کے فارمولوں پر مرتب کیے گئے، سراج الحق

ہم نیوز  |  Feb 28, 2024

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج ووٹوں کی گنتی پر نہیں بلکہ ریاضی کے فارمولوں پر مرتب کیے گئے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمہوریت اور آئین پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لیے تمام جماعتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا جبکہ الیکشن سلیکشن کا نام ہے تو قوم سے مذاق کیوں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

سراج الحق نے کہا کہ دھاندلی کو بے نقاب کرنے کے لیے تمام آئینی اور جمہوری راستے اختیار کریں گے اور انتخابات میں مسئلہ جیت ہار کا نہیں بلکہ حق دار کے حق کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے نتیجے میں بننے والی حکومت کبھی عوامی مسائل حل نہیں کرسکے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More