الیکشن کمیشن نے ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کردیں

ہم نیوز  |  Feb 27, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کردی ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج، منتقلی اور کوائف میں در ستگی کروائی جا سکتی ہیں۔

صدر کے انتخاب کا شیڈول یکم مارچ کو جاری کیا جائیگا، الیکشن کمیشن

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو فارم 21، 22، 23 جمع کروائے جاسکتے ہیں،ووٹ اندراج، منتقلی اور کوائف کی درستگی ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے تک کرسکیں گے۔

شیڈول کے اجراء کے بعد ضمنی انتخابات والے حلقوں میں ووٹ کا اندراج، منتقلی اور درستگی منجمد کر دی جائیگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More