سرفراز بگٹی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا

ہم نیوز  |  Feb 27, 2024

سینیٹر سرفراز بگٹی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوادیا،سرفراز بگٹی کل رکن بلوچستان اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

صدر کے انتخاب کا شیڈول یکم مارچ کو جاری کیا جائیگا، الیکشن کمیشن

یاد رہے سرفراز بگٹی نگران وفاقی حکومت میں نگران وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں ، انہوں نے 2 ماہ قبل پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا تھا، سرفرازبگٹی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ  میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں۔

نفرت اور قومی پرستی کی سیاست نے ہمیں کچھ نہیں دیا،یقین ہے کہ آصف زرداری کی قیادت میں اس خطے میں امن کا سورج طلوع ہو گا۔جس طرح سندھ میں سڑکوں کا جال بچھایا ،امید ہے یہاں پر بھی اضلاع کو آپس میں جوڑیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More