وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی

اے پی پی  |  Feb 27, 2024

وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے دورے کے دوران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کی ریاض میں سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفلیح سے ملاقات ہوئی۔وزیر تجارت گوہر اعجاز نے وزیر تجارت ماجد الکسبی سے بھی ملاقاتیں کیں۔

وزیر تجارت کے ہمراہ 20 رکنی پاکستانی صنعتکاروں کا وفد بھی ہمراہ تھا۔

وزیر تجارت گوہر اعجاز نے سعودی وزراء سے وفود کی سطح پر مذاکرات کیے۔دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سعودی وزراء نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کی یقین دہانی کرائی.

دونوں ممالک نے تیل و گیس ، تعمیرات ، فوڈ اینڈ ایگریکلچر میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More