اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے فوڈ لائسنس کے اجراکا آغاز کر دیا

اے پی پی  |  Feb 27, 2024

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے فوڈ لائسنس کے اجرا کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق خوراک سے منسلک تمام کاروباری حضرات کے پاس فوڈ لائسنس ہونا ضروری ہے،

ا س ضمن میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے فوڈ لائسنس کا اجرا شروع کر دیا ہے۔ لائسنس حاصل کرنے والے دو تصاویر ، اصل شناختی کارڈ اور ایک کاپی کے ہمراہ فوڈ اتھارٹی اسلام آباد کے آفس تشریف لائیں ۔ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی شہریوں کی صحت اور صاف خوراک کے لئے کوشاں ہے۔

فارم اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے آفس ملٹی پرپز سپورٹس سنٹر، ایف 6 مرکز، اسلام آباد میں دستیاب ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More