بٹ کوائن کی قیمت 56 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

اے پی پی  |  Feb 27, 2024

ماسکو۔27فروری (اے پی پی):معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 56 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

تاس نے کوائن ڈیسک کے حوالے سے بتایا کہ منگل کی صبح ٹریڈنگ میں بٹ کوائن کی قیمت 9.68 فیصد اضافے کے ساتھ 56467 ڈالر پر پہنچ گئی جس کے بعد اس میں کمی کا رجحان دیکھا گیا اور یہ 56142 ڈالر کی سطح تک آگئی۔

واضح رہے کہ بٹ کوائن کی یہ قیمت 2 دسمبر 2021 کے بعد سب سے زیادہ ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More