اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2025 میں ورلڈ سوشل سمٹ بلانے کی منظوری دے دی

اے پی پی  |  Feb 27, 2024

اقوام متحدہ ۔27فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2025 میں ورلڈ سوشل سمٹ بلانے کی منظوری دے دی ۔ شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 2025 میں ورلڈ سوشل سمٹ بلانے کے حوالے سے قرار داد پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا ۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ سوشل سمٹ کا مقصدکوپن ہیگن ڈیکلریشن آن سوشل ڈویلپمنٹ اور پروگرام آف ایکشن میں موجود پائی جانے والی خامیوں پر توجہ دینا اور 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کوبہتر کرناہے۔قرارداد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے درخواست کی کہ وہ دو معاون سہولت کاروں کا تقرر کریں جن میں ایک ترقی پذیر ملک سے اور ایک ترقی یافتہ ملک سے ہو، تاکہ سربراہی اجلاس تک جانے والے بین الحکومتی تیاری کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔

قرارداد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ سربراہی اجلاس کی بین الحکومتی تیاری کے عمل میں موجودہ وسائل کے اندر مناسب مدد فراہم کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More